پٹرول سستاہونامعیشت میں بہتری کی طرف مثبت قدم :تاجر

پٹرول سستاہونامعیشت میں بہتری کی طرف مثبت قدم :تاجر

پٹرول سستاہونامعیشت میں بہتری کی طرف مثبت قدم :تاجر مزید کمی سے عوام کا اعتماد بحال ہوگا بلکہ صنعت و تجارت کو بھی فروغ ملے گا

فیصل آباد (نیوز رپورٹر)شعبہ صنعت و تجارت اور سوتر منڈی کی تاجر برادری نے وفاقی حکومت کی جانب سے ایران امریکا جنگ بندی اور امن معاہدے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کو سراہا ہے ۔پاکستان یارن مارکیٹ ایسوسی ایشن کے سابق سینٹرل چیئرمین اور سابق سینئر نائب صدر شیخ قیصر شمس گچھا نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 74 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے کمی پاکستان کی معیشت میں بہتری کی طرف ایک مثبت پیش رفت ہے ۔ ان کے مطابق عالمی کشیدہ حالات کے باعث عوام پر پڑنے والا بوجھ اب کم ہوا ہے جو خوش آئند امر ہے ۔ آئندہ دنوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کے امکانات سے نہ صرف عوام کا اعتماد بحال ہوگا بلکہ صنعت و تجارت کو بھی فروغ ملے گا اور برآمدات میں بہتری آئے گی۔ بجٹ 2026-27 کے بعد عام شہری اور کاروباری طبقے کی جانب سے مہنگائی، توانائی بحران اور معاشی پالیسیوں پر تشویش سامنے آئی تھی، تاہم حالیہ ریلیف سے حکومت اور عوام کے درمیان اعتماد کی فضا بہتر ہوگی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت کی جانب سے عوام اور کاروباری طبقے کو ریلیف دینے کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں