میانوالی:ڈی سی اور ڈی پی او کا رات گئے دورہ، سکیورٹی کا جائزہ

میانوالی:ڈی سی اور ڈی پی او کا رات گئے دورہ، سکیورٹی کا جائزہ

میانوالی:ڈی سی اور ڈی پی او کا رات گئے دورہ، سکیورٹی کا جائزہجلوسوں اور مجالس کی نگرانی کیلئے نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فعالیت کا جائزہ

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی اور ڈی پی او وقار عظیم کھرل نے محرم الحرام کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے رات گئے میانوالی شہر اور سیف سٹی کنٹرول روم کا دورہ کیا۔دورے کے موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن مہر ریاض بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ حکام نے سیف سٹی کنٹرول روم میں جلوسوں اور مجالس کی نگرانی کے لیے نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فعالیت کا تفصیلی جائزہ لیا اور عملے سے بریفنگ حاصل کی۔انہوں نے سیف سٹی کے عملے کو ہدایت کی کہ جدید سی سی ٹی وی سسٹم کے ذریعے چوبیس گھنٹے مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل کے لیے الرٹ رہیں۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے میانوالی شہر میں امام بارگاہ غلام شاہ کا دورہ کیا اور محرم الحرام کے سلسلے میں جاری مجلسِ عزاء کے سیکیورٹی اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے ڈیوٹی پر موجود عملے کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران مکمل الرٹ رہیں اور سیکیورٹی اقدامات میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں