’’اپنا گھر، اپنی چھت20 ‘‘مستحقین میں الاٹمنٹ لیٹر تقسیم

’’اپنا گھر، اپنی چھت20 ‘‘مستحقین میں الاٹمنٹ لیٹر تقسیم

’’اپنا گھر، اپنی چھت20 ‘‘مستحقین میں الاٹمنٹ لیٹر تقسیمڈپٹی کمشنر کمپلیکس خوشاب کے کانفرنس ہال میں تقریب‘مختلف محکموں کی شرکت

خوشاب (نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر کمپلیکس خوشا ب کے کانفرنس ہال میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ’’اپنا گھر، اپنی چھت‘‘پروگرام کے تحت 3مرلہ اسکیم کے مفت گھروں کے الاٹمنٹ لیٹر تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) غزالہ کنول، ڈپٹی ڈائریکٹر ہاؤسنگ شکیل احمد نیازی، مختلف محکموں کے افسران اور قرعہ اندازی میں کامیاب ہونیوالے مرد و خواتین نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے وزیراعلیٰ پنجاب کے \"اپنا گھر، اپنی چھت\" پروگرام کے تحت 20 خوش نصیب مرد و خواتین میں 3 مرلہ سکیم کے مفت گھروں کے الاٹمنٹ لیٹر تقسیم کیے ۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہیں، جبکہ ضلعی انتظامیہ حکومتی فلاحی منصوبوں پر مؤثر انداز میں عملدرآمد یقینی بنا رہی ہے تاکہ مستحق افراد کو ان کا حق بروقت فراہم کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں