محرم الحرام ، امام بارگاہ قصرِ بتول میں موک ایکسرسائز
محرم الحرام ، امام بارگاہ قصرِ بتول میں موک ایکسرسائز مختلف اداروں کے رسپانس ٹائم، استعداد، باہمی رابطوں کا جائزہ لیا گیا
خوشاب (نمائندہ دنیا)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ’’محفوظ پنجاب، محفوظ محرم الحرام‘‘کے تحت ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران سکیورٹی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے امام بارگاہ قصرِ بتول میں موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔فرضی مشقوں میں پولیس، ایلیٹ فورس، سی ٹی ڈی، ریسکیو 1122، محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ اداروں نے حصہ لیا۔ ایکسرسائز کے دوران فرضی ہنگامی صورتحال پیدا کرکے محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے دوران پیش آنے والے ممکنہ سکیورٹی خدشات، ہنگامی حالات اور ریسکیو آپریشنز سے نمٹنے کے لیے مختلف اداروں کے رسپانس ٹائم، استعداد، باہمی رابطوں اور تیاریوں کا عملی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر متعلقہ اداروں کی کارکردگی کا بھی تفصیلی معائنہ کیا گیا تاکہ محرم الحرام کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات مؤثر اور مربوط انداز میں مکمل کیے جا سکیں۔