پولیس وردی پہن کر خود کو اہلکار ظاہر کرنے والا شخص گرفتار

 پولیس وردی پہن کر خود کو اہلکار ظاہر کرنے والا شخص گرفتار

پولیس وردی پہن کر خود کو اہلکار ظاہر کرنے والا شخص گرفتارمحمد نعمان شہریوں سے رقوم بٹورتا اور تفتیشی معاملات میں مداخلت کرتا تھا

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)تھانہ اربن ایریا پولیس نے اقبال کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس وردی پہن کر خود کو اہلکار ظاہر کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد نعمان کے نام سے ہوئی ہے ، جو مبینہ طور پر پولیس وردی میں گھوم پھر کر شہریوں سے رقوم بٹورتا اور مختلف درخواستوں و تفتیشی معاملات میں مداخلت کرتا تھا۔چھاپے کے دوران ملزم سے محکمانہ شناخت یا سروس کارڈ طلب کیا گیا، تاہم وہ کسی قسم کا سرکاری سروس کارڈ یا اپنی شناخت ثابت کرنے والی دستاویز پیش نہ کر سکا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے شہریوں کو دھوکہ دینے اور سرکاری اختیارات کا ناجائز تاثر دینے کی کوشش کرتا رہا۔ پولیس یہ بھی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا ملزم نے اس طریقے سے کسی سے رقم یا دیگر فوائد حاصل کیے ہیں یا نہیں۔تھانہ اربن ایریا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ، جبکہ اس کے ممکنہ ساتھیوں اور دیگر سرگرمیوں کی بھی چھان بین جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں