پولیس چھاپہ مار ٹیم پر حملہ، زیر حراست ملزم چھڑا کر فرار

پولیس چھاپہ مار ٹیم پر حملہ، زیر حراست ملزم چھڑا کر فرار

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)بچہ کلاں کے علاقے میں پولیس کی چھاپہ مار ٹیم پر حملہ کر کے زیر حراست ملزم کو چھڑوا لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقامی پولیس نے مخبر کی اطلاع پر جعلی چیک کے مقدمے میں ملوث داؤد خان کو ریڈ کے دوران حراست میں لیا تھا کہ اسی دوران اشتہاری کے بھائی آدم خان و دیگر مسلح افراد موقع پر پہنچ گئے اور مبینہ طور پر کارسرکار میں مزاحمت کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر حملہ کر دیا۔مزاحمت کے دوران ملزمان نے کانسٹیبل محمد ارشاد کی وردی پھاڑ دی اور اسے دھکا دے کر نالے میں گرا دیا، جس کے بعد زیر حراست ملزم کو چھڑا کر فرار ہو گئے ۔ زخمی کانسٹیبل کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور مزید کارروائی جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں