جنرل بس سٹینڈ کے سرکاری پٹرول پمپ سے مدر بورڈز غائب

جنرل بس سٹینڈ کے سرکاری پٹرول پمپ سے مدر بورڈز غائب

جنرل بس سٹینڈ کے سرکاری پٹرول پمپ سے مدر بورڈز غائب ایڈمنسٹریٹر جنرل بس سٹینڈ کی مدعیت میں تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں مقدمہ

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)جنرل بس اسٹینڈ سرگودھا میں واقع سرکاری پٹرول پمپ نمبر 2 سے مبینہ طور پر لاکھوں روپے مالیت کے مدر بورڈز غائب ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے ، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ایڈمنسٹریٹر جنرل بس سٹینڈ کی مدعیت میں تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں درج ایف آئی آر کے مطابق ڈپٹی کمشنر و چیئرمین آر ٹی اے سرگودھا کے احکامات پر کرایہ اور بقایاجات کی عدم ادائیگی کے باعث پٹرول پمپ کو سیل کیا گیا تھا۔ اس دوران چار ڈلیوری مشینیں، جن میں پٹرول اور ڈیزل مشینیں شامل تھیں، بھی بند کر دی گئی تھیں۔بعد ازاں نیلامی مکمل ہونے پر جب کامیاب بولی دہندہ کو قبضہ دیا جا رہا تھا تو معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ چاروں مشینوں کے مدر بورڈز موجود نہیں تھے ۔  

ابتدائی اندازے کے مطابق غائب شدہ سامان کی مالیت تقریباً 20 لاکھ روپے بتائی گئی ہے ۔ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ اسلام پورہ کے رہائشی زاہد اقبال، جو پٹرول پمپ مشینوں کی مرمت اور دیکھ بھال کا کام کرتے ہیں، نے مبینہ طور پر سابق الاٹیوں اور پی ایس او افسران کی ملی بھگت سے یہ مدر بورڈز غائب کیے ۔پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں