ادھار رقم کی ادائیگی کے تنازع پر تشدد، بہن اور بھانجا زخمی

ادھار رقم کی ادائیگی کے تنازع  پر تشدد، بہن اور بھانجا زخمی

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)موضع ٹاٹریاں میں ادھار رقم کی واپسی کے تنازع پر جھگڑے کے دوران بہن اور بھانجے کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔

محمد وارث کے ماموں سرفراز سے اس کی ساس زاری بی بی نے رقم ادھار لی تھی۔ واپسی کے تقاضے پر وارث نے کہا کہ وہ غریب ہیں اور فی الحال رقم ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے ، جس پر تلخ کلامی بڑھ گئی۔اسی دوران سرفراز نے اپنے بھائی اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ وارث کے گھر میں داخل ہو کر اسے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ جھگڑے کے دوران وارث کی والدہ اور ملزمان کی بہن انارہ بی بی نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی تو انہیں بھی مبینہ طور پر تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔واقعے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں