میانوالی:اسسٹنٹ کمشنر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ

میانوالی:اسسٹنٹ کمشنر کا  ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر میانوالی سلمان قیوم شیخ نے محرم الحرام کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے ایمرجنسی، فارمیسی، بلڈ بینک اور مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی کے نظام اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف 24گھنٹے مکمل طور پر الرٹ رہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں آنے والے تمام مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں