کاربار کا جھانسہ دے کر شہری سے کروڑوں روپے ہتھیا لئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کاربار میں سرمایہ کاری کا جھانسہ دے کر شہری سے کروڑوں روپے ہتھیا لئے۔۔۔
،خیابان نوید کے رانا کاشف نے پولیس کو بتایا کہ 190شمالی کے رہائشی محمد رؤ ف سے اس کے گہرے مراسم تھے جس نے کاروبار میں سرمایہ کاری کیلئے 3کروڑ80لاکھ روپے وصول کئے جو کہ بعدازاں خرد برد کرنے کے ساتھ ساتھ ملزم رقم واپس کرنے سے صاف انکاری ہو گیا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔