ڈلیوری بوائے سے پیزے ، کولڈ ڈرنک اور نقدی چھین لیا
رقبہ سے لاکھوں روپے مالیت کے درخت چوری کاٹ کرغائب کر دیئے گئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران ہاتھی ونڈ کے قریب پیزہ ڈلیوری بوائے عمران سے دو نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر دو عدد پیزے ، ایک کولڈ ڈرنک اور پانچ ہزار روپے نقدی چھین لیا 118جنوبی کے قریب تین نامعلوم ڈاکوگن پوائنٹ پر بوٹا سے نقدی و موبائل چھین کر فرار ہو گئے ،جبکہ 103شمالی کے عبدالسلام،محلہ شمس آباد کی رہائشی عشرت بتول،شمشیر ٹاؤن کے اکرم،21 جنوبی کی رہائشی ساجدہ،92جنوبی کے ثاقب،نواب کالونی کے صاحب زمان کے گھروں سے 30لاکھ روپے سے زائد کا مال وزر، غنی پارک سے ارسلان افضل،37 شمالی سے ہمایوں طارق، 74شمالی سے عدیل سعید کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں علاوہ ازیں ،94 شمالی کے رہائشی گل خان کے رقبہ سے لاکھوں روپے کے درخت چوری کاٹ کرغائب کر دیئے گئے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔