چور زرعی رقبہ سے 80 ہزار کا سولر سسٹم اور واٹر سیکشن پائپ لے گئے
سلانوالی(نمائندہ دنیا ) سلانوالی کے نواح میں چوری کی واردات نامعلوم چور زرعی رقبہ سے 80 ہزار روپے مالیت کا سولر سسٹم اور واٹر سیکشن پائپ چوری کر کے لے گئے سلانوالی پولیس نے متاثرہ شخص کی درخواست پر نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سلانوالی کے نواحی چک نمبر 49 جنوبی کے رہائشی منیر احمد ولد محمد قوم کھرل نے اپنے زرعی رقبہ پر سولر ٹیوب ویل لگایا ہوا ہے گزشتہ شب نامعلوم چور آئے اور سولر ٹیوب ویل کے انویٹر اور واٹر سیکشن پائپ مالیت 80 ہزار روپے چوری کر کے لے گئے تھانہ سلانوالی متاثرہ شخص احمد کی درخواست پر نام معلوم چوروں کے خلاف زیر دفعہ 379 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔