شفاف طرزِ حکمرانی اور مسائل کا حل یقینی بنایا جا رہا ،اے سی

 شفاف طرزِ حکمرانی اور مسائل کا حل یقینی بنایا جا رہا ،اے سی

میڈیا کی مثبت نشاندہی سے انتظامیہ کو مسائل کے بروقت حل میں مدد ملتی

بھیرہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نمرہ اویس نے کہا ہے کہ شہر کی ترقی اور عوامی مسائل کا حل انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق عوام کو بہتر شہری سہولیات کی فراہمی، شفاف طرزِ حکمرانی اور بروقت مسائل کا حل یقینی بنایا جا رہا ہے ۔وہ بھیرہ پریس کلب (رجسٹرڈ) کے وفد سے گفتگو کر رہی تھیں۔ نمرہ اویس نے کہا کہ وہ میڈیا کے مثبت کردار کی معترف ہیں۔ صحافی ہمیشہ تعمیری انداز میں عوامی مسائل کو اجاگر کرتے ہیں اور میڈیا کی مثبت نشاندہی سے انتظامیہ کو مسائل کے بروقت حل میں مدد ملتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ دریائے جہلم میں ودھن کے مقام پر ہونے والے کٹاؤ کے حوالے سے محکمہ انہار سے رابطہ کر لیا گیا ہے ۔ اس وقت دریا میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے ، تاہم حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں