اینٹی وہیکل لفٹنگ ٹیم میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات تقسیم
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا عمران عباس چدھڑ نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرنے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی اینٹی وہیکل لفٹنگ ٹیم کے افسران اور اہلکاروں میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات تقسیم کیے۔
اینٹی وہیکل لفٹنگ ٹیم نے ڈی پی او سرگودھا اور ایس پی انوسٹی گیشن کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوروں اور کار لفٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ ٹیم نے دن رات محنت کر کے 300 سے زائد مسروقہ اور ٹیمپر شدہ موٹر سائیکلز برآمد کیے اور درجنوں سرگرم موٹر سائیکل چوروں اور بین الاضلاعی گینگز کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیلا۔