کارسرکار میں مزاحمت پر تین افراد کے خلاف مقدمہ در ج

 کارسرکار میں مزاحمت پر تین  افراد کے خلاف مقدمہ در ج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سیٹلائٹ ٹاؤن میں چونگی نمبر12سے انار کلی بازار تک حال ہی میں تعمیر ہونیوالی سڑک بغیراین او سی اکھاڑنے اور منع کرنے پر کارسرکار میں مزاحمت کرتے ہوئے اہلکاروں کو دھمکانے پر 3افراد کیخلاف مقدمہ در ج کر لیا۔

 کارپوریشن کے مطابق محرم کے سلسلہ میں مذکورہ سڑک کر ایک کروڑ 35 لاکھ کی لاگت سے تعمیر کیا گیا تھا چند افراد سڑک اکھاڑ رہے ہیں جس پر سب انجینئر اور ہیڈکلرک نے موقع پر پہنچ کر انہیں منع کیا تو ملزمان نے دھمکیاں دیں۔مبینہ طور پر اسلحہ کے زور پر اہلکاروں کو دھمکانے لگے ،ملزمان نے سڑک اکھاڑ کر لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا جبکہ پولیس نے شیخ عدنان وغیرہ تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں