کوٹ مومن میں کھلی کچہری کا انعقاد

 کوٹ مومن میں کھلی کچہری کا انعقاد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایڈوائزر محتسب پنجاب الیاس گل نے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن اختر ملک کے ہمراہ کوٹ مومن میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں انہوں نے شہریوں سے براہِ راست ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل، شکایات اور تجاویز تفصیل سے سنیں۔

اس موقع پر ایڈوائزر محتسب پنجاب نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کے بروقت اور موثر ازالے کو یقینی بنایا جائے اور عوامی خدمت میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وڑن کے مطابق عوام کو ان کی دہلیز پر معیاری سہولیات کی فراہمی، شفاف طرزِ حکمرانی اور مسائل کا فوری حل حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔کھلی کچہری میں مختلف سرکاری محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں