تین سالہ بچی کی تلاش کیلئے واٹر ریسکیو ٹیم نے نہر میں سرچ آپریشن شروع دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حیدر آباد ٹاؤن جھال چکیاں سے چار روز قبل لاپتا ہونے والی تین سالہ بچی کی تلاش کیلئے ریسکیو 1122 کی واٹر ریسکیو ٹیم نے نہر میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو پولیس کی جانب سے اطلاع موصول ہوئی کہ ایک کمسن بچی کے لاپتا ہونے کی رپورٹ درج ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بچی ممکنہ طور پر نہر میں گر گئی ہو، جس کے پیش نظر واٹر ریسکیو ٹیم کو فوری طور پر موقع پر روانہ کیا گیا،لاپتا بچی حفصہ دختر محمد کاشف چار روز قبل دیگر بچوں کے ساتھ گھر سے قریبی دکان پر چیز لینے نکلی تھی لیکن واپس گھر نہ پہنچی۔