گینگ ریپ کی کوشش کا جھوٹا کیس درج کروانے والی خاتون مقدمہ کی زد میں

گینگ ریپ کی کوشش کا جھوٹا کیس درج  کروانے والی خاتون مقدمہ کی زد میں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) گینگ ریپ کی کوشش کا جھوٹا کیس درج کروانے والی خاتون خود مقدمہ کی زد میں آ گئی پولیس کے مطابق گزشتہ سال جون میں بھیرہ کی رہائشی تابندہ بی بی نے محمد تصور اور عامر پر الزام عائد کیا۔

کہ ملزمان نے اسے گینگ ریپ کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی اس دوران مدعیہ نے مبینہ ساز با زکر کے ملزمان کے حق میں بیان دیدیا جس پر عدالت نے ملزمان کو بری کر دیا پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں