مڈھ رانجھا او رگردونواح میں شدید گرمی و حبس سے معمولات زندگی متاثر

مڈھ رانجھا او رگردونواح میں شدید گرمی  و حبس سے معمولات زندگی متاثر

مڈھ رانجھا(نمائندہ دُنیا)مڈھ رانجھا او رگردونواح میں شدید گرمی و حبس سے معمولات زندگی متاثر۔رہی سہی کسر بجلی کی لوڈشیڈنگ نے نکال دی۔

 مڈھ رانجھا او رگردونواح میں شدید گرمی اور حبس کی شدت برقرار ہے جس کی بناء پر لوگ غیر ضروری گھروں سے نکلنے سے گریز کرتے ہیں اوردن کے اوقات میں گلی بازاروں میں سناٹا چھائے رہتاہے ۔ شدید گرمی میں واپڈا کی جانب سے دن کے اوقات او ر خصوصا ًرات کو بجلی کی لوڈشیدنگ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔علاقہ مکینوں نے واپڈا کے اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شدید گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرکے بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں