مخالف کے گھر دھاوا،گھریلو خاتون کو زخمی کر دیا
سلانوالی(نمائندہ دنیا ) سلانوالی کے نواح میں مقدمہ بازی کے تنازعہ پر مبینہ طور پر 9 مسلح افراد نے اپنے مخالف کے گھر پر ہلا بول دیا۔
گھر میں موجود گھریلو خاتون کو ڈنڈوں سوٹوں اور بندوقوں کے بٹوں کے وار سے زخمی کر دیا اور ڈیڈھ سالہ بچے کو نہری کھال میں پھینکنے کے واقعے پر 9 افراد کے خلاف شاہ نکڈر پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا بتایا گیا ہے کہ سلانوالی کے نواحی چک نمبر 167/166 شمالی سلانوالی کی رہائشی ام کلثوم زوجہ فیصل اقبال کا اپنے ہی گاؤں کے رہائشی افراد جعفر ناصر وغیرہ سے مقدمہ بازی کے سلسلے میں تنازع چلا آرہا ہے اس رنجش میں مخالفین نے ام کلثوم کے گھر پر مسلح ہو کر حملہ کر دیا اور کلثوم بیبی کو ڈنڈوں سوٹوں اور بندوقوں کے بٹوں سے وار کر کے شدید زخمی کر دیا ۔اور ام کلثوم کا کہنا ہے کہ اس کے ڈیڈھ سالہ بچے کو نہری کھال میں پھینک دیا جس تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے متاثرہ خاتون ام کلثوم کی درخواست پر دو خواتین سمیت 9 افراد پر مقدمہ درج کر لیا۔