کوٹ مومن میں صوبائی محتسب پنجاب کے زیر اہتمام عوامی آگاہی اجلاس

کوٹ مومن میں صوبائی محتسب پنجاب  کے زیر اہتمام عوامی آگاہی اجلاس

کوٹ مومن (نمائندہ دنیا) صوبائی محتسب پنجاب کے ریجنل آفس سرگودھا ریجن کے ایڈوائزر الیاس گِل نے کوٹ مومن میں عوامی آگاہی کے سلسلے میں منعقدہ اجلاسِ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے۔

 کہ شہریوں کو سرکاری محکموں سے متعلق شکایات کے بروقت اور مؤثر ازالے کی فراہمی محتسب پنجاب کی اولین ترجیح ہے ۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن، ڈی ایس پی کوٹ مومن، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، ستھرا پنجاب کے تحصیل منیجر، تحصیلدار، اے ڈی ایل آر، اے سی ای (اگر یہی مراد ہے )، محکمہ صحت، محکمہ تعلیم، محکمہ لائیو سٹاک کے افسران، ستھرا پنجاب کے نمائندگان سمیت مختلف سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اپنے خطاب میں ایڈوائزر صوبائی محتسب پنجاب نے محتسب ادارے کے کردار، اختیارات اور عوامی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اگر کسی سرکاری محکمے کی جانب سے شہریوں کی جائز شکایات کا بروقت ازالہ نہ کیا جائے یا انہیں مسائل کے حل میں دشواری کا سامنا ہو تو وہ بلاجھجک محتسب پنجاب سے رجوع کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں