مرکزی جلوس میں والدین سے بچھڑنے والی دوشیزہ کا کوئی سراغ نہیں لگ سکا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) عاشورہ کے روز مرکزی جلوس میں والدین سے بچھڑنے والی دوشیزہ کا تاحال کوئی سراغ نہیں لگ سکا۔
گزشتہ روز پولیس نے لڑکی ے اغواء کا مقدمہ در ج کر لیا، لڈے والا کے محمد امتیاز نے پولیس کو بتایا کہ جب جلوس کارخانہ بازار میں پہنچا تو اسکی بیٹی 16سالہ مسماۃ(ل) ہم سے بچھڑ گئی جسے اپنے طور پر تلاش کرتے رہے ، مگر کچھ پتہ نہ چل سکا، مذکورہ شخص نے بعض افراد پر بیٹی کے اغواء کا شبہ بھی ظاہر کیا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔