غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بار بار بجلی کی ٹرپنگ کا سلسلہ بدستور جاری

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بار بار بجلی  کی ٹرپنگ کا سلسلہ بدستور جاری

بھیرہ(نامہ نگار)شدید گرمی کے باوجود فیسکو کی جانب سے ہونے والی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی چیخیں نکلوا دی ہیں۔

شہر کو بجلی کی بہتر فراہمی کے لیے دو فیڈرز پر منتقل کیے جانے کے باوجود غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بار بار بجلی کی ٹرپنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، جس سے گھریلو صارفین، کاروباری طبقہ اور طلبہ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔شہریوں محمد اختر، شرافت علی، محمد نعیم، فتح محمد اور محمد آصف نے کہا ہے کہ فیسکو بھیرہ کا شکایات دفتر عملاً غیر فعال ہو چکا ہے ، جس کی وجہ سے صارفین کو بجلی کی بندش، بحالی یا کسی تکنیکی خرابی کے بارے میں بروقت معلومات نہیں مل پاتیں۔ انہوں نے کہا کہ متعدد بار فون کرنے کے باوجود شکایات کا بروقت ازالہ نہیں کیا جاتا، جس سے عوام کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں