لڑکے سے مبینہ بدفعلی ، 2ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
میانی (نامہ نگار) میانی 15 سالہ لڑکے سے مبینہ بدفعلی اور بلیک میلنگ، 2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ میانی کے علاقے حضور پور میں دو اوباش نوجوانوں کی جانب سے 15 سالہ کم سن لڑکے کے ساتھ مبینہ طور پر بدفعلی ویڈیو بنانے اور بلیک میل کرنے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے پولیس نے متاثرہ لڑکے کے بڑے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ، مدعی فرحان علی نے موقف اختیار کیا ہے کہ تقریباً 15 روز قبل اس کا 15 سالہ بھائی میدان میں کھیل رہا تھا کہ ملزمان (بابر اور عبدالرحمن) اسے زبردستی قریبی حویلی میں لے گئے ۔ ملزمان نے مبینہ طور پر باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا، اس فعل کی ویڈیو بنائی اور کسی کو بتانے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔مدعی کے مطابق، ملزمان واقعے کے بعد سے متاثرہ لڑکے کو بلیک میل کر رہے تھے ۔ اس گھناؤنے فعل کا علم اس وقت ہوا جب ایک نامعلوم شخص نے مدعی کو اس کے بھائی کی مبینہ ویڈیو بھیجی، جس پر متاثرہ لڑکے نے خوف کے باعث سارا واقعہ بیان کر دیا۔ پولیس تھانہ میانی نے مقدمہ درج کر کے متاثرہ لڑکے کو میڈیکل کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔