ڈاکوؤں کاتین رکنی گروہ گرفتار 2 لاکھ 17 ہزار کا مال برآمد
گروہ کافی عرصے سے کئی تھانوں کی حدود میں وارداتوں میں مصروف تھا
سلانوالی(نمائندہ دنیا)پولیس کی کاروائی چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والا تین رکنی گروہ گرفتار 2 لاکھ 17 ہزار روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد تفصیلات کے مطابق تھانہ سلانوالی کے ایس ایچ او سرفراز احمد دتوانہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتیں کرنے والے گروہ کے تین ارکان شہباز احمد وقاص احمد اور محمد صدیق کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے دو لاکھ 17 ہزار روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا۔تین رکنی گروہ کے متعلق بتایا گیا ہے کہ یہ گروہ کافی عرصے سے تھانہ سلانوالی اور دیگر کئی تھانوں کی حدود میں وارداتوں میں مصروف تھا۔