پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نما یاں کمی کے باو جود مہنگا ئی کا طوفا ن نہ رکنا حیرا ن کن ، ترجمان جماعت اسلامی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلعی ترجمان جماعت اسلامی عمران حسن اعوان نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نما یاں کمی کے باو جود ملک میں مہنگا ئی کا طوفا ن نہ رکنا حیرا ن کن ہے۔
ا س وقت مہنگا ئی کے جن کو کھلا چھوڑ نا عوا م کیلئے پریشانی کا با عث ہے ضرورت ا س امر کی ہے کہ حکو متی سطح پر مہنگا ئی کی حوصلہ شکنی کیلئے عملی اقدا ما ت کیے جا ئیں کیونکہ گر اں فرو شی کا رجحا ن کسی صور ت بھی مناسب نہیں ہے جب پٹرو لیم مصنوعات کے نرخوں میں غیر معمولی طور پر کمی ہو گئی ہے تو پھر مہنگا ئی میں کمی نہ ہو نا بھی سمجھ سے با ہر ہے۔