آزاد کشمیر کے انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی عوامی مقبولیت تسلیم کرائے گی، انجینئر گل اصغر بگھور
خوشاب(نمائندہ دُنیا)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات انجینئر گل اصغر بگھور نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی انتخابی معرکہ آرائی میں شاندار کامیابی کے بعد انشاء اﷲ آزاد کشمیر کے انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی اپنی عوامی مقبولیت تسلیم کرائے گی۔
اپنی رہائش گاہ پاکستان ہاؤس میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انجینئر گل اصغر بگھور کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت کشمیری بھائیوں کی امنگوں کی ترجمان بن کو ترقی و خوشحالی کے پیغام کے ساتھ انتخابی میدان میں اتری ہے انشاء اﷲ کشمیر میں بھی ایک بڑی سیاسی قوت بن کر سامنے آئے کی ۔ انہوں نے کہا کہ نئی جماعت ہونے کے باوجود قلیل عرصہ میں ملنے والی شاندار کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام اس نظریاتی جماعت کی پالیسیوں سے مطمئن ہیں اور اس کے قائدین پر اعتماد کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ عوام سیاسی ماحول میں تبدیلی چاہتے ہیں انشاء اﷲ ہماری جماعت اب کا یہ ضرور پورا کرے گی۔