کندیاں کے دو فریقین کے درمیان تنازعہ خوش اسلوبی سے ختم
مسجد میں دونوں فریقین کو ایک جگہ بٹھایا اور غلط فہمیاں دور کروائیں
کندیاں(نمائندہ دنیا)سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی کندیاں اور سابق صدر انجمن تاجران کندیاں، چوہدری سعید اصغر نے دانشمندی، بردباری اور مثبت کردار کا مظاہرہ کرتے ہوئے کندیاں کے دو فریقین کے درمیان جاری تنازعہ خوش اسلوبی سے ختم کروا دیاتفصیلات کے مطابق چند روز قبل اتوار بازار میں پیش آنے والے ایک ناخوشگوار واقعے کے باعث افتخار شاہ اور چوہدری قیصر کے درمیان غلط فہمیاں پیدا ہو گئی تھیں جس کے نتیجے میں معاملہ تنازعے کی صورت اختیار کر گیاگزشتہ روز چوہدری سعید اصغر نے مقامی مسجد میں دونوں فریقین کو ایک جگہ بٹھایا اور نہایت اخلاص، تحمل اور سنجیدگی کے ساتھ ان کے درمیان موجود غلط فہمیاں دور کروائیں بات چیت کے بعد دونوں فریقین نے باہمی اتفاق، بھائی چارے اور خیرسگالی کے جذبے کے تحت ایک دوسرے کو معاف کرتے ہوئے صلح کر لی اس موقع پر چوہدری سعید اصغر نے کہا کہ معاشرے میں امن، اتحاد اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے اختلافات کو گفت و شنید کے ذریعے حل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے فریقین پر زور دیا کہ آئندہ بھی برداشت، رواداری اور باہمی احترام کو فروغ دیں تاکہ معاشرے میں محبت اور ہم آہنگی کی فضا برقرار رہے۔