ٹرانسپورٹ اڈوں کیلئے مقرر کردہ بائی لاز پر عملدرآمد التوا کا شکار

ٹرانسپورٹ اڈوں کیلئے مقرر کردہ بائی لاز پر عملدرآمد التوا کا شکار

ٹریفک، تجاوزات، آلودگی اور دیگر شہری مسائل میں مسلسل اضافہ ہو رہا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور بھکر میں سی اور ڈی کلاس ٹرانسپورٹ اڈوں کے لیے مقرر کردہ بائی لاز پر عملدرآمد کا معاملہ کئی برسوں سے التوا کا شکار ہے ، جس کے باعث شہری علاقوں میں ٹریفک، تجاوزات، آلودگی اور دیگر شہری مسائل میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ،متعدد غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں کے خلاف کارروائی کے لیے مختلف اوقات میں منصوبہ بندی کی گئی، تاہم سیاسی مداخلت، بااثر عناصر کے دباؤ اور انتظامی مصلحت پسندی کے باعث یہ اقدامات عملی شکل اختیار نہ کر سکے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں اضلاع میں درجنوں ایسے ٹرانسپورٹ اڈے بدستور قائم ہیں جو متعلقہ قوانین اور ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رہائشی اور کمرشل علاقوں میں کام کر رہے ہیں۔ ان اڈوں پر مسافروں کے لیے بنیادی سہولیات، ویٹنگ ایریا، پینے کے صاف پانی، واش رومز، پارکنگ اور سیکیورٹی سمیت دیگر لازمی انتظامات بھی موجود نہیں، جس سے شہریوں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں