ملت ایکسپریس بڑے حادثہ سے بال بال بچ گئی

ملت ایکسپریس بڑے حادثہ سے بال بال بچ گئی

ٹریکٹر ٹرالی بغیر پھاٹک ریلوے کراسنگ عبور کرنے کی کوشش میں آگے آ گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ملت ایکسپریس بڑے حادثہ سے بال بال بچ گئی، بتایا جاتا ہے کہ کراچی سے براستہ فیصل آباد سرگودھا آنیوالی ملت ایکسپریس نشتر آباد ریلوے کراسنگ نمبر61پر پہنچی تو اسی اثناء میں ایک ٹریکٹر ٹرالی بغیر پھاٹک ریلوے کراسنگ عبور کرنے کی کوشش میں اس کے آگے آ گئی جس سے ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا اور فرار ہو گیا، اور ٹرین کے انجن کو بھی نقصان پہنچا،گاڑی لگ بھگ تین گھنٹے موقع پر کھڑی رہی اطلاع ملنے پر ریلوے انتظامیہ اور پولیس نے ٹریک بحال کر کے اسے منزل مقصود کی طرف روانہ کیا جبکہ پولیس نے ٹرالی ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں