حکو مت نے پٹرو لیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کر کے ما یو س کیا ، اکمل جسپال

حکو مت نے پٹرو لیم مصنوعات  کی قیمتوں میں کمی نہ کر کے ما یو س  کیا ، اکمل جسپال

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلعی صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ اکمل جسپال نے کہا ہے کہ حکو مت نے پٹرو لیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کر کے ما یو س کیا ہے۔

 ا سو قت عالمی منڈ ی میں تیل کی قیمت 72ڈا لر فی بیرل تک گر چکی ہے جس پر پاکستانی عوام کو بھی پٹرو لیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کر نے کی توقع تھی لیکن حکو مت نے یہ کمی نہ کی حکو مت پٹرو لیم مصنوعات کے نرخوں کو 200رو پے فی لیٹر تک لا ئے ا س کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ کے کرایو ں میں کمی کی جا ئے اور مہنگا ئی میں بھی کمی کیلئے مو ثر پلا ننگ کی جا ئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں