گرمی :مضرِ صحت مشروبات، سوڈا واٹر اور دیگر ٹھنڈے مشروبات فروخت کرنے والوں کی چاندی
کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں شدید گرمی کی لہر کے دوران ناقص، غیر معیاری اور مضرِ صحت مشروبات، سوڈا واٹر اور دیگر ٹھنڈے مشروبات فروخت کرنے والوں کی چاندی متعلقہ اداروں سے فوری کارروائی کا مطالبہ کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق کندیاں کے عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے۔
کہ بعض دکاندار غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ مشروبات فروخت کر رہے ہیں جو انسانی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ایسے مشروبات کے استعمال سے معدے ، جگر اور دیگر بیماریوں میں اضافہ ہو سکتا ہے اہل علاقہ نے پنجاب فوڈ اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر میں خصوصی چیکنگ مہم چلائی جائے غیر معیاری مشروبات فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔