بی آئی ایس پی پروگرام سمز کی تقسیم کی تاریخ میں 31 جولائی توسیع

بی آئی ایس پی پروگرام سمز کی تقسیم کی تاریخ میں 31 جولائی توسیع

رقم میں غیر قانونی کٹوتی کی شکایت پر مقدمات درج کرائے جا رہے ،صفدر اعوان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام صفدر اعوان نے روزنامہ دنیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ حکومت کی ہدایت پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں میں سمز کی تقسیم کی آخری تاریخ میں 31 جولائی 2026 تک توسیع کر دی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں،انہوں نے بتایا کہ ضلع سرگودھا اور اس کی تمام تحصیلوں میں سمز کی تقسیم کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری ہے ، جبکہ 30 جون تک ضلع بھر میں تقریباً دو لاکھ مستحقین میں سمز تقسیم کی جا چکی ہیں،ضلعی انتظامیہ اور بی آئی ایس پی کی ٹیمیں مستحق افراد تک حکومتی سہولیات بروقت پہنچانے کے لیے مشترکہ طور پر بھرپور اقدامات کر رہی ہیں اور مقررہ اہداف کے مطابق کام جاری ہے ،صفدر اعوان کا کہنا تھا کہ سمز کی تقسیم کے عمل کو شفاف بنانے اور مستحقین کو کسی بھی قسم کی دشواری سے بچانے کے لیے ریٹیلرز کی سخت مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ۔ اس مقصد کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز اور بی آئی ایس پی کی خصوصی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کا عمل جاری رکھا ہوا ہے ،انہوں نے واضح کیا کہ اگر کسی ریٹیلر یا ایجنٹ کی جانب سے مستحق افراد کی امدادی رقم میں غیر قانونی کٹوتی یا بدعنوانی کی شکایت موصول ہوتی ہے تو اس کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے ۔ ایسے عناصر کے خلاف مقدمات درج کرائے جا رہے ہیں۔ اور ان مقدمات کی مؤثر پیروی بھی کی جا رہی ہے تاکہ مستحقین کے حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں