زیرِ زمین پانی کے معیار پر خدشات ،ارباب اختیار کی چشم پوشی

 زیرِ زمین پانی کے معیار پر خدشات ،ارباب اختیار کی چشم پوشی

غیر متعدی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر میں زیرِ زمین پانی کے معیار پر سنگین خدشات کے باوجود ارباب اختیار کی چشم پوشی باعث تشویش بننے لگی ہے ذرائع کے مطابق سرگودھا شہر کا تقریباً 90 فیصد زیرِ زمین پانی مضرِ صحت ہو چکا ہے ، جس کے باعث مختلف متعدی اور غیر متعدی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے ،طبی ماہرین کے مطابق آلودہ پانی کے مسلسل استعمال سے گیسٹرو، ٹائیفائیڈ، جلدی امراض، ہیپاٹائٹس اے (پیلا یرقان)، گردوں کے امراض اور دیگر پیچیدہ بیماریوں کے کیسز بڑھ رہے ہیں، جبکہ انسانی جسم کی قوتِ مدافعت بھی متاثر ہو رہی ہے ، جس سے شہری مختلف بیماریوں کا آسانی سے شکار بن رہے ہیں،ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ان بیماریوں سے بچاؤ کا سب سے مؤثر طریقہ صاف پانی اور معیاری غذا کا استعمال ہے ، تاہم شہریوں کی بڑی تعداد صاف پینے کے پانی کی سہولت سے محروم ہے ، جس کے باعث صحتِ عامہ کے مسائل مزید سنگین صورت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں