ڈپٹی کمشنر کاسرکاری اراضی اور عمارتوں کا تفصیلی دورہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد ہارون اور اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا احمد شیر گوندل کے ہمراہ شہر میں مختلف سرکاری اراضی اور عمارتوں کا تفصیلی دورہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے میلہ منڈی گروانڈ، کلب روڈ پر واقع ریڈیو اسٹیشن کی سرکاری عمارت اور پرانے پل کے نیچے موجود سابقہ گندم ذخیرہ گودام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران نے مختلف مقامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے سرکاری اراضی اور عمارتوں کے مؤثر استعمال، تحفظ اور ان سے حکومتی آمدن میں اضافے کے امکانات کا جائزہ لیا۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ہر سرکاری اثاثے کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے اور ایسی قابل عمل تجاویز تیار کی جائیں جن کے ذریعے ان املاک کو عوامی مفاد اور حکومتی پالیسی کے مطابق بروئے کار لایا جا سکے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر سرکاری وسائل کے شفاف، موثر اور بہترین استعمال کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ریونیو جنریٹنگ منصوبوں پر پیش رفت تیز کی جائے تاکہ سرکاری وسائل سے زیادہ سے زیادہ آمدن حاصل کی جا سکے ۔