جون میں ریسکیو کنٹرول روم میں 15232 کالز موصول ہوئیں ،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر

 جون میں ریسکیو کنٹرول روم میں  15232 کالز موصول ہوئیں  ،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 خوشاب علی حسین کے زیرِ صدارت پنجاب ایمرجنسی سروس خوشاب کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس ریسکیو کے ضلعی دفتر میں منعقد ہوا۔

 اجلاس میں ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو علی حسین نے بتایا کہ گزشتہ ماہ ریسکیو کنٹرول روم میں 15232 کالز موصول ہوئیں جن میں سے 3706 انتہائی ہنگامی نوعیت کی تھیں۔ پنجاب ایمرجنسی سروس نے اپنا رسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے 4584 متاثرین کو ریسکیو کیا انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ میں361 روڈٹریفک کے حادثات، 2796 میڈیکل کی ایمرجنسیز،34 آتشزدگی،05 سٹرکچر کلیپس،59 کرائم،پانی میں ڈوبنے کے 3 واقعات اور 448 دیگر ایمرجنسیز ڈیل کی گئیں جن میں کام کے دوران چوٹ لگنے ، اینیمل/برڈ ریسکیو وغیرہ و دیگر ایمرجنسیز شامل ہیں ریسکیو عملہ نے 2078 معمولی متاثرہ لوگوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ 2450 شدید متاثرہ لوگوں کو بروقت طبی امداد مہیا کر کے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں