ڈپٹی کمشنر خوشاب قائد آباد کا دورہ گولیوالی اور وڑچھہ روڈپر موجود سرکاری پراپرٹی کا جائزہ
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے ڈپٹی ڈائریکٹر ہاؤسنگ شکیل نیازی اے ڈی سی آر خوشاب عبداﷲ خان کے ہمراہ تحصیل قائد آباد کا دورہ کیا۔
اس دوران انہوں نے گولیوالی اور وڑچھہ روڈپر موجود سرکاری پراپرٹی کا جائزہ لیا ،ڈپٹی ڈائریکٹر ہاوسنگ نے تحصیل قائدآباد میں کمرشل سرکاری پراپرٹی کے پلاٹوں اور اثاثہ جات بارے بریف کیا ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے جوڈیشل کمپلیکس روڈ قائدآباد پر موجود سرکاری پراپرٹی کا بھی جائزہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ڈپٹی ڈائریکٹر ہاؤسنگ شکیل نیازی کوتمام سرکاری پراپرٹی کا ریکارڈ اور تفصیلات پیش کرنے کے احکامات صادر کیے۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر اور اے ڈی سی آر خوشاب عبداﷲ خان نے قائدآبادجنرل بس سٹینڈکے نزدیک میانوالی روڈ ودیگر ایریاز میں موجود سرکاری پراپرٹی کا بھی جائزہ لیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ہاسنگ جوہرآبادشکیل نیازی نے ڈپٹی کمشنر خوشاب کو بریفنگ دی بعد ازاں ڈپٹی کمشنر خوشاب نے مٹھہ ٹوانہ میں سرکاری پراپرٹی کا موقع پر دورہ کیا اسکے علاوہ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر اوراے ڈی سی آر خوشاب عبداﷲ خان نے مٹھہ ٹوانہ میں محکمہ ایریگیشن کے ریسٹ ہاؤس کا بھی وزٹ کیا وزٹ کے دوران ریونیو ،ہاسنگ اور دیگر محکموں کے افسران ہمراہ تھے ۔