جوہر آباد میں سٹریٹ لائٹ کا نظام درہم برہم

جوہر آباد میں سٹریٹ لائٹ کا نظام درہم برہم

جوہر آباد میں سٹریٹ لائٹ کا نظام درہم برہم رہائشی علاقہ میں سٹریٹ لائیٹس کارآمد نہیں، پورا شہر تاریکی میں ڈوب جاتا

خوشاب(نمائندہ دُنیا)جوہر آباد میں سٹریٹ لائٹ کا نظام درہم برہم ہونے سے شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں ، شہر کی گلیوں چوکوں چوراہوں اور دیگر پبلک مقامات سمیت کسی بھی رہائشی و کاروباری علاقہ میں سٹریٹ لائیٹس کارآمد نہیں، پورا شہر سر شام تاریکی میں ڈوب جاتا ہے جس کی وجہ سے نے صرف چوروں اور اچکوں کو اپنی مذموم کاروائیوں کا موقع مل رہا ہے بلکہ معمر نمازیوں کو بھی مساجد جانے میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ، عوامی حلقوں کے مظابق شہر میں سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور انہیں بحال رکھنا مونسپل انتظامیہ جوہر آباد کی ذمہ داری ہے لیکن بلدیہ جوہر آباد کے چیف آفیسر کو اپنی ذمہ داریوں کا ادراک نہیں ، انہوں نے کہا کہ مونسپل انتظامیہ شہریوں سے باقاعدہ واجبات کی وصول کی بجائے انہیں سٹریٹ لائٹ جیسی اہم ترین سہولیات مہیا نہیں کرتی انہوں نے ارباب اختیار سے استدعا کی ہے کہ اس صوتحال کا ہنگامی بنیادوں پر نوٹس لیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں