دھی رانی پروگرام حکو مت پنجاب کے فلاحی اقدام ،ڈپٹی کمشنر
دھی رانی پروگرام حکو مت پنجاب کے فلاحی اقدام ،ڈپٹی کمشنر پروگرام کے فیز IV میں اب تک مجموعی طور پر300درخواستیں مو صول ہوچکی ہیں
میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف خصوصی افراد کی فلا ح و بہبود کیلئے ہر ممکنہ اقدامات بر ؤئے کار لارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب دھی رانی پروگرام،خصوصی افراد کو ہمت کارڈز اور معان آلات کی فراہمی حقیقی معنوں میں حکو مت پنجاب کے فلاحی اقدام ہیں جن سے ہزاروں مستحق افراد مستفید ہوچکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس کمیٹی روم میں محکمہ سوشل ویلفیئر کے محکمانہ امور پر منعقدہ بریفنگ سیشن کے موقع پر خطاب کے دوران کیا۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران کو ہدایت کی کہ لوگوں کو حکو مت پنجاب کے ان فلاحی اقدامات سے متعلق زیا دہ سے زیادہ آگہی فراہم کی جا ئے ۔انھوں نے کہا کہ دھی رانی پروگرام کی رجسٹریشن اور تصدیق کے عمل میں مزید تیزی لائی جا ئے ۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر ڈاکٹر ملک محمد ناصر نے ڈپٹی کمشنر کوبریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ دھی رانی پروگرام کے فیز IV میں اب تک مجموعی طور پر300درخواستیں مو صول ہوچکی ہیں ۔جن مین سے 186 درخواستوں کی تصدیق کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 3287خصوصی افراد کو ہمت کارڈ جبکہ369افراد میں معاؤن آلات تقسیم کیئے جا چکے ہیں۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو صنعت زار، دارالامان، میڈیکل سوشل سروسز، سوشل اکنامک سنٹر، کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کی سروس ڈیلیوری پر تفصیلی بریفنگ دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments