ڈاکو نوجوان سے 93ہزار نقد ی اور قیمتی موبائل لے گئے
ڈاکو نوجوان سے 93ہزار نقد ی اور قیمتی موبائل لے گئے ڈیروں سے 18لاکھ روپے سے زائد مالیت کے مویشی چوری کر لئے گئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران شیر محمد والا کے قریب تین نامعلوم ڈاکو گن پوائنٹ پر محمد ثقلین سے 93ہزار روپے نقد ی اور قیمتی موبائل چھین کر لے گئے ،اسی طرح 86شمالی کے قریب عثمان ابراہیم اور اسکے کزن محمد افضال سے بھی نقدی و موبائلز چھین لئے گئے جبکہ نواب پور کے محمد نعیم حویلی سے لاکھوں روپے مالیت کے ٹریکٹر پرزہ جات،رتوکالا کے رہائشی محمد نسیم کی ورکشاب سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور مشینری،ٹی اینڈ ٹی گراؤنڈ سے شہباز ملک،فروکہ سے نعیم عباس،یونیورسٹی روڈ سے محمد فراز منیر،14جنوبی سے محمد عابد کی موٹرسائیکلیں ،131شمالی کے محمد بخش،92شمالی کے محمد اشرف، 82شمالی کے غلام حبیب ،للیانی کے ناصر محمود کے ڈیروں سے 18لاکھ روپے سے زائد مالیت کے مویشی چوری کر لئے گئے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments