بارش نے کئی روز سے جاری گرمی اور حبس کا خاتمہ کر دیا
بارش نے کئی روز سے جاری گرمی اور حبس کا خاتمہ کر دیانشیبی علاقے زیر آب آنے اور پانی جمع ہونے سے معمولات زندگی متاثر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر اور گردونواح میں مون سون کی موسلا دھار بارش نے کئی روز سے جاری شدید گرمی اور حبس کا خاتمہ کر دیا، جس کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔ بارش سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا، تاہم متعدد نشیبی علاقے زیر آب آنے اور مختلف مقامات پر پانی جمع ہونے سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ،بارش کے دوران شہر کی متعدد شاہراہوں، بازاروں اور گلی محلوں میں پانی کھڑا ہو گیا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر رہی جبکہ موٹر سائیکل سواروں اور پیدل چلنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ نشیبی علاقوں میں گھروں اور دکانوں کے سامنے پانی جمع ہونے سے شہری پریشان دکھائی دیے ،دوسری جانب بارش کے باعث بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی اور مختلف علاقوں کے متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے ، جس سے کئی علاقوں میں بجلی کی بندش کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ بجلی کی بحالی کے لیے متعلقہ عملہ متاثرہ فیڈرز پر کام میں مصروف رہا،بارش کے بعد ضلعی انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن اور دیگر متعلقہ اداروں نے نشیبی علاقوں سے بارش کا پانی نکالنے کے لیے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments