پٹرولیم ایسوسی ایشن کی کامیابی اتحاد، باہمی اعتماد اور مشترکہ جدوجہد کا نتیجہ بدر حیات چدھڑ
شاہپور صدر (نامہ نگار)تحصیل شاہپور کی پٹرولیم ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری بدر حیات چدھڑ اور جنرل سیکرٹری مہر ایوب احمد سیال نے تحصیل بھر کے تمام پٹرول پمپ مالکان اور ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔۔
پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہدایت پر کی گئی ہڑتال کو کامیاب بنانے میں تمام اراکین نے مثالی اتحاد، نظم و ضبط اور بھرپور تعاون کا مظاہرہ کیا، جس پر وہ تمام ساتھیوں کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم ایسوسی ایشن کی کامیابی اس کے تمام اراکین کے اتحاد، باہمی اعتماد اور مشترکہ جدوجہد کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی پٹرول پمپ مالکان کے جائز حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments