ایک ہفتے کے دوران ڈیزل 55 اورپٹرول 20 روپے لٹر مہنگا
ایک ہفتے کے دوران ڈیزل 55 اورپٹرول 20 روپے لٹر مہنگا اثرات ٹرانسپورٹ، اشیائے خورونوش، زراعت تقریباً ہر شے پر پڑ رہے ہیں
شاہپوصدر (نامہ نگار) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، عوام شدید پریشان پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ تعین عوام کے لیے مسلسل مہنگائی کا سبب بنتا جا رہا ہے ۔صرف ایک ہفتے کے دوران ڈیزل 55 روپے اورپٹرول 20 روپے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے ، جس کے اثرات ٹرانسپورٹ، اشیائے خورونوش، زراعت اور روزمرہ استعمال کی تقریباً ہر شے پر پڑ رہے ہیں۔ بڑھتے ہوئے ایندھن کے اخراجات کے باعث مہنگائی کا نیا طوفان کھڑا ہو گیا ہے ۔خصوصاً سرگودھا سے کراچی، کوئٹہ، اور دیگر طویل فاصلے کے روٹس پر سفر کرنے والے مسافر شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ ٹرانسپورٹرز کا مؤقف ہوتا ہے کہ راستے میں ڈیزل مہنگا ہونے کے باعث پہلے طے شدہ کرایہ اخراجات پورے نہیں کرتا، جس کی وجہ سے منزل پر پہنچ کر بعض اوقات مسافروں سے اضافی کرایہ طلب کیا جاتا ہے ۔ اس صورتحال پر اکثر مسافروں اور گاڑی مالکان یا عملے کے درمیان تلخ کلامی اور جھگڑے بھی دیکھنے میں آتے ہیں۔عوام کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی نے مزدور، کسان، سفید پوش اور متوسط طبقے کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام لانے ، عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں کے لیے واضح اور مؤثر پالیسی وضع کی جائے تاکہ مسافروں اور ٹرانسپورٹرز دونوں کو مشکلات سے بچایا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments