اٹامک انرجی کے گردونواح میں سرچ آپریشن ،گھروں کی چیکنگ

 اٹامک انرجی کے گردونواح میں سرچ آپریشن ،گھروں کی چیکنگ

اٹامک انرجی کے گردونواح میں سرچ آپریشن ،گھروں کی چیکنگ مشکوک افراد، کرایہ داروں اور جرائم پیشہ عناصر کے کوائف کی بھی جانچ پڑتال

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈی پی او خوشاب کی ہدایت پر پولیس نے اٹامک انرجی کے گردونواح میں سرچ آپریشن کیا گیا سرچ آپریشن میں پولیس کے ساتھ ساتھ پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں و ایجنسیوں نے بھی بھرپور شرکت کی،سرچ آپریشن کے دوران مختلف مقامات، گھروں، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چیکنگ کی گئی، جبکہ مشکوک افراد، کرایہ داروں اور جرائم پیشہ عناصر کے کوائف کی بھی جانچ پڑتال کی گئی۔ ڈی پی او خوشاب کا کہنا تھا کہ انسانی جان و مال اور اسرکاری تنصیابت کا تحٖط پولیس کی اولین ذمہ داری ہے علاقے میں امن و امان کے قیام، جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا انہوں نے شہریوں سے اپیل کہ کہ وہ کسی بھی علاقوہ میں کوئی مشکوک سرگر می دیکھیں تو اس کی فی الفور قریبی پولیس سٹیشن ہا ہیلپ لائن پکار 15پر اطلاع دیں ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...