ڈپٹی کمشنر کے چھاپے ، بند پٹرول پمپوں کو کھلوا دیا
ڈپٹی کمشنر کے چھاپے ، بند پٹرول پمپوں کو کھلوا دیا گرانفروشی کے مرتکب دو پمپوں کے مالکان کو بھاری جرمانے کئے
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب کے احکامات کی روشی میں اسسٹنٹ کمشنر خوشاب طارق محمود گل نے پٹرول کی قلت اور گرانفروشی کا نوٹس لیتے ہوئے رات گئے تحصیل خوشاب کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر پٹرول کی سیل بند کرنیوالے تمام پٹرول پمپوں کو کھلوا دیا اور گرانفروشی کے مرتکب دو پمپوں کے مالکان کو بھاری جرمانے کئے ، جرمانوں کی زد میں آنے والے پٹرول پمپوں میں صابری پٹرولیم خوشاب روڈ اور مہر پٹرولم مٹھہ ٹوانہ شامل ہیں ، اسسٹنٹ کمشنر طارق محمود گل نے پٹرول پمپوں کے مالکان کو انتباہ کیا کہ تحصیل خوشاب میں کسی بھی صورت میں پٹرول کی مصنوعی قلت پیداکرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کیخلاف قانوں کو حرکت میں لایا جائے گا، وہ گزشتہ روز پٹرول پمپ بند ہونے کے سبب موٹر سائیکلوں، کاروں اور دیگر گاڑیوں کے مالکان کو پٹرول کے حصول کیلئے شدید دشواریوں کا سامان کرنا پڑا جس پر تحصیل انتظامیہ خوشان حرکت میں آئی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments