بارشوں نے شہر بھر میں نکاسی آب کے منصوبوں کا پول کھول دیا
بارشوں نے شہر بھر میں نکاسی آب کے منصوبوں کا پول کھول دیا نالا بند ہونے سے بارش کا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہونا معمول بن گیا
فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)حالیہ بارشوں نے شہر بھر میں ہونے والے نکاسی آب کے منصوبوں کا پول کھول دیا ۔گراونڈ ہائی سکول کی دیوار کے ساتھ سیم نالے تک لاکھوں روپے کی لاگت سے کم و بیش 800فٹ نالا تعمیر کیا گیاجو بعد میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر اسے بند کر کے وہاں ریڑھی بازار قائم کر دیا گیاجبکہ گراونڈ ہائی سکول میں دس سال قبل دس لاکھ کی گرانٹ سے بھرتی کرائی گئی حالیہ بارشوں میں ایک سے ڈیڑھ فٹ پانی کھڑا ہو گیا۔ نالا بند ہونے کی وجہ سے بارش کا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہونا معمول بن گیا شہری حلقوں نے کمشنر،ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے اپیل کی ہے کہ اس برساتی نالے کی صفائی کروا کر اسے فعال کر کے شہریوں کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments