مسلح افراد نے نوجوان کو پائپوں اور سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

مسلح افراد نے نوجوان کو پائپوں اور سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نواحی علاقے معظم آباد میں سابقہ تلخ کلامی کا شاخسانہ، مسلح افراد نے نوجوان کو مبینہ طور پر دکان سے باہر نکال کر پائپوں اور سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،معظم آباد کا رہائشی سید محمد علی عاصم شوارمہ لینے مین اڈہ گیا تھا کہ اسی دوران علی اعوان، شہریار اور چار نامعلوم مسلح افراد نے نوجوان کو پکڑ کر دکان سے باہر نکالا اور پلاسٹک کے پائپوں اور سوٹوں سے تشدد شروع کردیا، بعد ازاں ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ،چند روز قبل سید محمد علی عاصم کی ملزم علی اعوان کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی تھی جس کا ملزم کو رنج تھا اور اسی بناء پر دیگر ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کیا گیا ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...