گھریلو ناچاقی پر شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

 گھریلو ناچاقی پر شوہر نے مبینہ  طور پر بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) نواب کالونی میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔۔۔

 مکوں اور گھونسوں سے مارنے کے بعد زمین پر گرا کر ٹھڈے مارے اور مبینہ طور پر جان سے مارنے کی نیت سے گلا دبا دیا، آنکھ پر مکا لگنے سے متاثرہ خاتون شدید زخمی ہوگئی اور اسے صحیح دکھائی دینا بھی متاثر ہوگیا،متاثرہ خاتون ثناء خالد نے پولیس کو بتایا کہ شوہر محمد خالد گھر میں گالم گلوچ کر رہا تھا، منع کرنے پر طیش میں آگیا اور اسے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔ ملزم نے اسے زمین پر لٹا کر تشدد کیا اور گلا دبا دیا، خاتون نے ہاتھ پاؤں مار کر اپنی جان بچائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...