خوشاب : 4تحصیل کونسلوں ،7میونسپل کمیٹیوں کی حد بندیاں مکمل
24اربن اور71رورل یونین کونسلوں بھی حد بندیاں مکمل ، نوٹیفکیشن جاری
خوشاب(نمائندہ دُنیا)نئے بلدیاتی آرڈیننس کے تحت ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کیلئے ضلع خوشاب میں 4تحصیل کونسلوں ،7میونسپل کمیٹیوں ،24اربن اور71رورل یونین کونسلوں کی حد بندیوں کا مرحلہ مکمل ہو گیا ، نئی حلقہ بندیوں کے نوٹیفکیشن کے مطابق تحصیل کونسل خوشاب28،تحصیل کونسل قائد آباد 17،تحصیل کونسل نور پور 16اور تحصیل کونسل نوشہرہ10 رورل یونین کونسلوں پر مشتمل ہو گی ، جبکہ میونسپل کمیٹی خوشاب میں 7،میونسپل کمیٹی جوہر آباد میں6،میونسپل کمیٹی ہڈالی میں 3،جبکہ میونسپل کمیٹی نوشہرہ ، مٹھہ ٹوانہ ، نور پور اور قائد آباد میں دو دو اربن یونین کونسلیں شامل کی گئی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments