نوری گیٹ پر تجاوزات کا خاتمہ یقینی نہیں بنایا جا سکا

 نوری گیٹ پر تجاوزات  کا خاتمہ یقینی نہیں بنایا جا سکا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اعلی انتظامیہ کے واضح احکامات کے باوجود نوری گیٹ پر تجاوزات کا خاتمہ یقینی نہیں بنایا جا سکا۔

اسی طرح غیر قانونی چنگ چی سٹینڈ کی وجہ سے جہاں ٹریفک کا بلاک رہنا معمول بن چکا ہے وہاں حادثات کی شرح بھی بڑھتی جا رہی ہے ’ نو عمر رکشہ ڈرائیور بغیر لائٹس کے چنگ چی رکشے چلا رے ہیں اور ٹریفک قوانین کی پابندی نہ کرنے پر حادثات کی شرح بڑھتی جا رہی ہے ’ شہریوں کا کہنا ہے کہ کئی مرتبہ ٹریفک پولیس نے غیر قانونی سٹینڈ ختم کروائے لیکن یہ سٹینڈز دوبارہ قائم ہو جاتے ہیں ،انہوں نے ارباب اختیار سے مستقل تدارک کیلئے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...